Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے میٹنگ کی اس میں وزیراعظم آزاد کشمیر شامل تھے، لوگ خوش ہیں کہ حکومت نےبروقت پیکج کااعلان کیا، اعلان کردہ23ارب روپےآزاد کشمیرحکومت کےپاس پہنچ گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوپوچھتے ہیں آزاد کشمیرکیوں نہیں گیا وہ 18ویں ترمیم پڑھ لیں، وفاق نےامن وامان کےقیام میں صوبائی حکومت کی معاونت کرنی ہے، صوبوں میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطوربزنس مین جہاں چاہوں گاانویسٹمنٹ کروں گا، قانونی طریقےسےبیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، بہت سارےلوگوں کی دبئی میں پراپرٹی ہےلیکن ان کانام نہیں آیا، ایسالگتاہےکچھ خاص لوگوں کوٹارگٹ کیاگیا، ہمارےملک میں جائزکاروبارکوبھی گالی بنایاہواہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےغیرقانونی طریقےسےپراپرٹی بنانےوالوں کی تحقیقات کرے، میری اہلیہ کی پراپرٹی2017سےتھی،ان کی یوکےمیں بھی جائیدادہے، میری اہلیہ کی پراپرٹی2017سےتھی وہ بیچ کرنئی پراپرٹی لی، میری اہلیہ کی یوکےمیں بھی ورثےمیں ملی جائیداد ہے، 12،10سال پہلےمیں توپبلک آفس ہولڈربھی نہیں تھا، ایسےتاثردیاگیاکہ یہ جائیدادیں ڈکلیئرڈ نہیں۔

 

متعلقہ خبریں