پاکستان کا چین سے توانائی کے قرضوں میں توسیع مانگنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے 15 ارب ڈالرز سے زیادہ کے توانائی شعبے کے قرض کی تجدید کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورہ چین کے دوران قرض کی ادائیگی میں 5 سال کی توسیع کی درخواست کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرض میں توسیع کی تجویز سے متعلق ابھی چین کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ قرض کی مدت میں توسیع سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔



















