لاہور: وزیر تعلیم پنجاب نے بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات صبح 7 سے 11:30 کرنے پر غور کر رہے ہیں، ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری 5 دنوں میں اسکول بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کے اوقات کم کرنے کی جانب جارہے ہیں۔



















