اسلام آباد: بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی تقریب کل منعقد کی جائے گی جس میں جسٹس منیب اختر حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب کل سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے دس بجے ہوگی جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی اٹھارہ مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کے لیے آذر بائیجان جا رہے ہیں۔



















