جولائی تا اپریل موبائل فونز کی درآمد میں 209 فیصد سے زائد اور گاڑیوں کی درآمد میں 255 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل موبائل فونز کی درآمد میں 209 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی تا اپریل 1 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد ہوئے جب کہ گزشہ سال اسی مدت میں 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس دوران کاروں کی درآمد میں 255 فیصد اضافے سے 20 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی جب کہ گاڑیوں کی مقامی اسیمبلنگ کے لیے 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے پارٹس درآمد ہوئے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا اپریل 6 ارب 81 کروڑ ڈالر سے زائد کی خوراک بھی درآمد ہوئیں اور اس دوران 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے زائد کی چائے باہر سے منگوائی گئی۔



















