Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل

اسلام آباد: نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کمپنیوں کے نمائندگان پرمشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کمپنیوں کے نمائندگان پرمشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

سموں کی بندش پر 18 رکنی جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر، پی ٹی اے اور تمام کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

ورکنگ گروپ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے معاملے کو دیکھے گا، جوائنٹ ورکنگ گروپ جاری انکم ٹیکس جنرل آرڈر پرعمل درآمد کی نگرانی بھی کرے گا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں