Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہوں، تیمور ملک اور علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

ملتان کے حلقہ این اے 148 میں  ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا ہے، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور ملک اور پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

چئیر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر انکے بیٹے علی قاسم گیلانی پہلی بار سیاست میں عملی قدم رکھیں گے۔

 مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں  پیپلز پارٹی کے حق میں الیکشن سے  دستبردار ہو چکی  ہے، جبکہ تحریک لبیک اور جماعت اسلامی  سمیت 8 امیدوار  الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔۔

پولیس کی جانب سے الیکشن پر امن بنانے کے لئیے 3800 سے زائد  اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

این اے 148 میں 275 پولنگ اسٹیشنز  قائم کئیے گئے ہیں جن میں 69  پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں جبکہ چار لاکھ 44 ہزار231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متعلقہ خبریں