خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرغستان میں طلباوطالبات ایئرپورٹ پرپھنسے ہیں، طلباوطالبات ٹکٹ کیلئے پھررہے ہیں اور والدین تاحال پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوےبھی جھوٹےثابت ہوئے، خیبرپختونخوا کے طلبا وطالبات نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی ہے، ڈی جی انفارمیشن کا بیٹا اپنا ٹکٹ لے کر پہنچ گیا ہے، ڈی جی انفارمیشن کابھتیجاتاحال ایئرپورٹ پرپھنساہے۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ والدین نے حکومت سے خصوصی طیارے بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، طلبا معمول کی پروازوں سےلائے جارہےہیں، معمول کی پروازوں سےلائےجانےکی وجہ سے مشکلات ہیں۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ 10 ہزار طلبا کو معمول کی پروازوں سے لانا تشویشناک ہے، تقریباً3ہزارطلباخیبرپختونخواسےتعلق رکھتےہیں، اسحاق ڈارکیلئےخصوصی پروازکابندوبست ہےلیکن طلباکیلئےنہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواکےطلباوطالبات کےاخراجات کیلئےصوبائی حکومت تیارہے، وفاقی حکومت اس سلسلےمیں سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔



















