پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آرمی چیف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے بطور خاص عالمی علاقائی و عالملی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی عسکری قیادت کی جانب سے عسکری سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
جنرل ایگنس کیمپبیل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔



















