Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا

حکومت بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے، طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے اور وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کرغزستان میں حالات نارمل ہونے تک یہ ڈیسک فعال رہے گا۔

وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیسک کے واٹس ایپ نمبرز

0092-333-7925600

0092-315-8866926

 لینڈ لائن نمبرز

0092-81-9202061

0092-81-9202069

0092-81-9201090

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرغزستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں،  اعلامیہ

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

متعلقہ خبریں