سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کرلیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7 جون کو ہوگا۔
7 جون کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی خالی تین آسامیوں کیلئے ہائی کورٹ کے ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی سمیت دیگر ہائیکورٹ ججز کے نام زیر غور آئینگے۔



















