الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیرکے معاملے میں حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں جج کے تبادلے سے الیکشن پٹیشنز کی سماعت میں تاخیرکے معاملے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے درخواست دوسرے ٹریبونل منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن پیٹیشن کی سماعت کرنے والے ٹربیونل سربراہ کا اچانک حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا، الیکشن پیٹیشن سماعت کے لیے دوسرے ٹربیونل کو منتقل کرنے کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ کراچی اور ٹھٹھہ کے حلقوں میں شکایات کیلیے دو انتخابی ٹربیونل قائم کیے گئے تھے، جسٹس کے کے آغا کے تبادلے سے کراچی میں صرف ایک ٹریبونل رہ گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے ایم کیوایم کے افتخار صادق کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔
