بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہتک عزت قانون کومسترد کرتی ہے، نیب ترامیم کیس کولائیو دکھانا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس کی سماعت ناقابل سماعت قراردیدی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا سے مایوس نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کے کہنے کا مطلب تھا کہ آپ کیوں کیس کو بگاڑ رہے ہیں۔
بیرسٹرگوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جن کے نام آئے ہیں منی ٹریل دیں، ہمارے اوپرایسا کوئی کیس نہیں جس میں منی ٹریل نہ دی ہو، بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوری منی ٹریل دی ہوئی ہے، پاکستان تحریک انصاف ہتک عزت قانون کومسترد کرتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے نیب ترامیم کیس کولائیو دکھانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے شہبازشریف کی بات پر تبصرہ کیا ہے، شہبازشریف کا کہنا ہے اس بار بھی قوم قربانی دے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے اب وقت ہے شریف خاندان اور زرداری قربانی دیں۔
انھوں نے کہا کہ اب وقت ہے شریف خاندان اورزرداری منی ٹریل دیں، بانی پی ٹی آئی نے پراپرٹی لیکس پر اپنا مؤقف دیا، بانی پی ٹی آئی سے آج بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیاسی اور قانونی معاملات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا جس جس کے نام ہیں وہ منی ٹریل دے۔ فری اینڈ فیئرالیکشن کروانا ای سی پی کی ذمہ داری ہے۔



















