وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ رپورٹ کے حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنےکی ہدایت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرحادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظورکی گئی۔
وفاقی کابینہ کوفیض آباددھرناانکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کواٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
اٹارنی جنرل نے فیض آبادد ھرنا کمیشن رپورٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے تحقیقاتی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔
وفاقی کابینہ کے مطابق انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمزآف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا، رپورٹ کے حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنےکی ہدایت کی گئی۔ خصوصی کمیٹی رپورٹ پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ایکوپمنٹس آلات کوڈیوٹی اورٹیکس سےاستثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق آلات پرفیڈرل ایکسائزایکٹ2005کے تحت فیڈرل ایکسائزڈیوٹی لاگوہوگی۔ مستقبل میں اس طرح کےتمام عطیات، گرانٹس ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گی۔
وفاقی کابینہ نے 3 پاکستانی ملزمان کی حوالگی پربرطانیہ سے یادداشتوں پردستخط کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ کونیشنل لائیواسٹاک بریڈنگ پالیسی 2022 پیش کی گئی۔
کابینہ کے اعلامیے کے مطابق پالیسی پرنجی شعبے سے مشاورت کے بعد اسے دوبارہ کابینہ کوپیش کیا جائے، نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ پر قانون سازی، ویلفیئراینڈویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ2024پرقانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کمیٹی اس کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اسلام آباد وگردونواح کے لیے ایک اعلیٰ معیارکے سلاٹرہاؤس تعمیرکرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں منصوبے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بھجوانےکی بھی منظوری دی گئی۔



















