Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات

ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل عزت مآب محمد غلام سرور، جو پاکستان کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں، نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے انہیں سارک کے 15ویں سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری جنرل تنظیم کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سارک میں علاقائی ترقی، تجارت، تعاون اور اشتراک کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے سارک کو خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری جنرل سارک نے پرتپاک میز بانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور سارک کو علاقائی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے اپنے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں