Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافیوں کا کوئٹہ پریس کلب کی  تالا بندی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان

صحافی برادری نے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ،  کراچی یونین آف جرنلسٹ اور کراچی پریس کلب نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری آج یوم سیاہ منائے گی۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنونیئر اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی سمیت حالیہ واقعات پر بریفنگ دی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں