Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بیرسٹرگوہر

بیرسٹرگوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پوری قوم کو کہتے ہیں پرامن رہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رؤف حسن حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سے رؤف حسن پر حملے کے حوالے سے بات ہوئی۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ رہنماؤں پرحملے کے کیسز میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونی چاہئیں، رؤف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ملک میں کسی قسم کا بھی انتشار ہو، جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے، پوری قوم کو کہتے ہیں پرامن رہیں۔ رؤف حسن پر حملہ کیوں کیا گیا تفتیش ہونی چاہیے۔

بیرسٹرگوہرنے مزید کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے کہا30تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنا مقدمہ خود لڑنا چاہتاہوں، بانی پی ٹی آئی خود سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں