رہنما پی ٹی آئی حماد اظہرجی 8 میں واقع پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے.
اسلام آباد میں جی 8 میں واقع پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملاکہ آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیاکہ پارٹی کی قیادت کرنے کا وقت ہے۔
حماداظہرنے کہا کہ اب میں پشاورجاؤں گا، پشاورسے ضمانت کروا کرلاہورکی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں گا، مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی بہت جلد منظرعام پرآئیں گے۔
حماد اظہرکوگرفتارکرنےکیلئےاسلام آباد پولیس سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ حماداظہر کو گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں۔



















