Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساؤتھ ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا با قاعدہ چارج سنبھال لیا۔ 

وفاقی سیکرٹری ، ندیم ارشاد کیانی اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا استقبال کیا، رانا ثناءاللہ کو وزارت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انتظامات اور تیاری کے بارے وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کو آگاہ کیا گیا۔

ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انتظامات پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تعاون اور سپانسر شپ کے ذریعے،ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد جدید ماڈل پر کریں گے، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئےہر ممکن اقدامات کریں گے۔

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی پاکستان سپورٹس بورڈ کو نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں لانے کے لئے ایک جامع پروگرام پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

متعلقہ خبریں