Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی دہری شہریت پرپابندی کا بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

دہری شہریت کے حامل افراد کو سرکاری ملازمت دینے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہری شہریت والے امیدوار کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما نورعالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔

بل میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے بل میں کہا کہ ایسے ملازمین ملکی مفاد داؤ پر لگا دیتے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبگلی نور عالم خان نے ہی توہین عدالت کے قانون کی منسوخی اور دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں