کراچی: اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گذشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سترہ مئی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔



















