راولپنڈی میں کمسن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے نجی ٹی چینل کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد روات پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو فوری گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سی پی او خالد سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی یا ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے نیور اگین سلوگن کا مکمل نفاذ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔



















