Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایک نجی ایئرلائن کی پروز اسکردو جارہی تھی کہ اس دوران ایک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئی۔

نجی ایئرلائن کا طیارہ وفاقی دارالحکومت سے ٹیک آف کرنے کے بعد جیسے ہی فضا میں پہنچا تو پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی کو محسوس کیا، دراصل پائلٹ کی تمام تر کوششوں کے باوجود لینڈنگ گیئر بند نہیں ہوا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 251 کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارہ واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتر گیا اور نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں