Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر کو پنجاب حکومت نے معطل کردیا

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر کو معطل کردیا۔

پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر کو معطل کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

گنگارام اسپتال میں تعینات شعیب نیازی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم کیا گیا ہے جب کہ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شعیب نیازی پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورس میں غیرقانونی داخلہ ثابت ہوا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعیناتی رولز کے برعکس کی، شعیب خان نیازی کی ٹریننگ مکمل نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ شعیب نیازی کی تعیناتی سینٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت نہیں ہوئی، کارروائی کا فیصلہ شکایت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب خان نیازی کہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف کارروائی ہوئی، ن لیگ کی حکومت ہمیشہ ایسے ہی نشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جواب کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ خبریں