Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وزیراعلی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرادیں، وزیراعلی کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا، نااہل کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاوس سے بھی نہیں نکل سکتے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں،  ان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہے۔

متعلقہ خبریں