کراچی: شہر قائد میں سیف سٹی منصوبے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کردی گئی۔
وزیرداخلہ سندھ۔ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ بارہ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔
وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ سیف سٹی منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں۔
ضیاء لنجار نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے۔
وزیرداخلہ سندھ نے مزید کہا کہ امن وامان کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اپنی پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔



















