Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے لیے بہت اہم ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس لائن ملک کے لیے بہت اہم ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، ہم بین الاقوامی، مقامی اسٹیبلشمنٹ کی غلامی میں ہیں، اور 70 سال سے پاکستان اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے میں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، آئین پر چلیں گے تو ہم سب کے لیے بہتر ہو گا۔ صرف  چند لوگوں کی ذاتی انا اور فیصلے ملکی اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم کی رائے کا احترام ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن ایک کٹھ پتلی کی طرح کام کرتا رہا ہے جعلی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا مطالبہ ہے فارم 45 پر فیصلہ ہونا چاہئے، نئے الیکشن کی بات کرنے والوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے، حکومت پر اعتبار نہیں 10 ارب ڈالر آ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نیا الیکشن کمیشن وجود میں آنا چاہئے، انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں، نئی ٹیکنالوجی اور طریقے استعمال کرنے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں