Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کا رویہ درست ہوجائے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  پولیس کا رویہ درست ہوجائے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  عوام کے ساتھ پولیس کا رویہ درست کرنا ہے۔پولیس کا رویہ درست ہوجائے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں،حالات بہترہوجائیں گے۔پر امید ہوں چند دنوں میں حالات بہترہوتے نظرآئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہداء کے لواحقین کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پلاٹ آپ لوگوں کو بہت پہلےمل جانے چاہیے تھے۔شہداء کے لواحقین کو صرف پلاٹ نہیں گھر بناکر دیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی بنانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں