Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور کے علاقے باغ میں شہید فوجی جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

آئی ایس پی آرکے مطابق پشاورکےعلاقے باغ میں شہید فوجی جوان کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک محمد اشفاق، لانس نائیک سیددانش افکارکو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی تیمورملک، سپاہی نادرصغیر، سپاہی محمدیاسین کوبھی آبائی علاقوں میں سپردخاک کیاگیا۔  نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئرافسران، شہداکے لواحقین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان دہشت گردی کی لعنت ہرقیمت پرختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں، پشاورکےعلاقے باغ میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں 5 فوجی جوان شہید ہوئےتھے۔

متعلقہ خبریں