Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان

عیدالاضحیٰ کا چاند 7 جون کونظرآنے کا قوی امکان ہے۔ 

کلائمٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کے مطابق عیدالاضحیٰ کا چاند 7 جون کونظرآنے کا قوی امکان ہے جس کے تحت عیدالاضحیٰ 17 جون بروزپیرکو ہونے کا امکان ہے۔

کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بجکر38 منٹ پر ہوگی، 7 جون کوغروب آفتاب 7 بجکر 20 منٹ پرہوگا۔

کلائمٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کی جانب سے مزید کہا کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر26 گھنٹے 8 منٹ ہوگی، چاند نظرآنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں