بول انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ لارہا ہے جو 3 جون سے ہر پیر تا منگل شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔
بول انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نت نئے پروگرامز نشر کرتا رہتا ہے، تاہم اس بار عوام کا پسندیدہ چینل ایک نئے ڈرامہ سیریل کا آغاز کرنے جارہا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ ایک سنجیدہ نوعیت کی کہانی ہے جو ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جو ہر وقت اپنی بیٹیوں کی شادیوں کی وجہ سے پریشان رہتا ہے۔
ڈرامے میں باپ کا کردار ادا کرنے والا شخص اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنی بہن یعنی اس بچی کی پھوپو کے بیٹے کے ساتھ کروادیتا ہے لیکن اس کی پھوپو انتہائی لالچی ہوتی ہے اور اس کی نظر اپنے بھائی کی جائیداد پر ہوتی ہے، جب کہ اس منظر سے گھر بیٹھی باقی بیٹیاں بھی پریشان رہتی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ کی پہلی قسط 3 جون 2024 بروز پیر شام 7 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگی، جب کہ یہ ڈرامہ ہر پیر اور منگل کی شب 7 بجے آن ایئر ہوگا۔
بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں پاکستان کے نامور اداکار وادکارائیں مختلف کرداروں میں دکھائیں دیں گے۔
ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ ڈرامے میں عزیکا دانیال (عالیہ) کا کردار نبھائیں گے، جب کہ دیگر فنکاروں کے ڈرامے میں کرداروں کے نام درج ذیل ہیں۔
رضوان شیرازی (رضا)، رائما خان (غزالہ)، عمر شہزاد (عادل)، وہاج خان (شکیل ٹھیکدار)، وسیم عباس (ناواب احمد علی خان)، ندا خان (زرین)، کنول خان (شما)، میمونہ قدوس (تحسین)، فرحا نادر (گوہر)، اسمت اقبال (بیگم نواب)، انایا خان (بینش)















