اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ کے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد بھی چینی کی برآمد کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جب کہ اجلاس دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد بھی چینی کی بر آمد کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء رانا تنویر اور وفاقی وزیر جام کمال نے اجلاس میں شرکت کی جب کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی کے اسٹاک کی حتمی رپورٹ فراہم نہ کرسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت حتمی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد چینی ایکسپورٹ کی اجازت پر غور کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے عہدیداران حکومتی موقف سے مطمئن نہ ہوسکے جب کہ وفاقی وزیر رانا تنویر شوگر ایڈوائزری کے آئندہ اجلاس کی تاریخ نہ دے سکے۔



















