سندھ کے شہرسیہون شریف میں ہیٹ اسٹروک کے باعث دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت راشد گبول اورعلی شیرگبول کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق بچے مانجھند کےعلاقے گوٹھ داد محمد کھوسو کے رہائشی تھے۔
بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بچے گھرکے باہرکھیلتے ہوئے بےہوش ہوگئے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی موت کی وجہ گرم ہوا لگنے یا پانی کی کمی سے ہوسکتی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید تفصیل پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتائی جاسکتی ہے۔



















