Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اضافی گندم کی درآمد میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن

اسلام آباد: اضافی گندم کی درآمد میں ملوث قرار دیے جانے والے افسران کے خلاف ایکشن شروع۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسیپلن رولز 2020 کے تحت انکوائری ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اورفوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کومعطل کیا گیا ہے جب کہ ویٹ کمشنر اورڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی معطل کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اورغفلت برتنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں