Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسپین، ناروے، آئرلینڈ نے فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی تائید کی،  سعودی عرب، یواےای، قطر سمیت دیگرممالک آوازاٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف فلسطین کی صورتحال پراہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 36 ہزارمسلمان فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،  فلسطین میں شہید ہونےوالوں میں ہزاروں بچےاوربچیاں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل میں بدترین حملے ہورہےہیں، ہزاروں گھرمسمارکردیے گئے، عالمی عدالت کے فیصلوں کوپامال کیا جارہا ہے، 8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانےکی پیاس ختم نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خون کی ہولی اب بھی کھیلی جارہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو بدترین ظلم سے باز نہیں رکھ  سکی، عالم اسلام کا مشکورہوں کہ اسرائیل کے خلاف بھرپورآوازاٹھائی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوآئی سی میں مظالم کے خلاف آوازاٹھانے پرعالم اسلام کامشکورہوں، سعودی عرب، یواےای، قطرسمیت دیگرممالک آوازاٹھا رہے ہیں، اسپین، ناروے، آئرلینڈ نے فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی تائید کی۔

وزیراعظم شہبازشریف مزید خطاب میں کہا کہ اسپین، ناروے، آئرلینڈ کا اقدام اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہے، ناروے، آئرلینڈ کے وزیراعظم کوٹیلیفون کرکے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں