Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بہراموف کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کو دفاع اور سلامتی کے شعبے میں جامع تعاون اور اعانت کا یقین دلایا اور اس دوران آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی جانب سے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version