رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 11 فیصد تک بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 40 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ،آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے سستے ہو گئے، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 150 روپے 69 پیسے سستا ہوا۔
اس کے علاوہ رواں ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی، ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت 36 پیسے کم ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل، ایک ہفتے کے دوران مٹن،گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



















