پلاننگ کمیشن کا سالانہ پالان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان نے کی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف طے کئے گئے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا ہدف 3.6 فی صد مختص کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی نمو 2 فی صد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال صنعتی شعبے کی نمو 4.4 فی صد تک رہنے کی توقع ہے۔
خدمات کے شعبے کی نمو 4.1 فی صد تک رہنےکی توقع ہے اور رواں مالی سال جی ڈی پی 2.4 فی صد اور زرعی شعبے کی نمو 6.3 فی صد رہی۔اعلامیہ
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال صنعتی شعبے کی نمو 1.2 فی صد رہی جبکہ رواں مالی سال خدمات کے شعبے کی نمو 1.2 فی صد رہی۔
رواں مالی سال ایف بی آر محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے بعد آئندہ مالی سال معاشی استحکام آئےگا اور آئندہ مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔



















