Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں احتجاج

 شہر بھر میں گرمی کے ستائےعوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، جب کہ بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری ایکسپریس وے پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر خواتین سڑکوں آگئیں ،مظاہرین نے ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لیاری کے مختلف علاقوں میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام  نے بھرپور احتجاج کیا، احتجاج میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں صرف 4 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، اگرمعاملہ ایساہی رہا تو بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں