Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شندور پولو فیسٹیول کا میلہ 28 جون کو سجے گا

پاکستان کا سب سے بڑا شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 28 جون سے شروع ہو گا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کر دیا، شندور پولو فیسٹیول 28 جون سے 30 جون تک وادی اپر چترال میں منعقد ہوگا۔

 مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے حکام کو شندور پولو فیسٹیول کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی شندور پولو فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو فی الفور حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے شندور پولو فیسٹیول کی کامیابی سے انعقاد کے لیے آگاہی مہم ابھی سے چلانے کا حکم دیا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔

شندورپولو فیسٹیول خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں