Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز کے بعد ہنگامی لینڈگ

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز کو ہائی ٹمپریچر کی وارننگ کے باعث ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی گئی ۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب جہاز میں موجود ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں