نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی طو ر پر مستحکم ہو رہا ہے۔
ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نوجوان گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے شعبےمیں وزیر اعظم شہباز شریف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ حکومت صحت کے شعبے سے متعلق اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرزدنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں ، ینگ ڈاکٹرز معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔میڈیکل سائنس میں جدید رجحانات کواپنا کر خود کو باصلاحیت بنائیں۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکی ذمہ داری ہے کہ وہ پروفیشنل انداز میں ذمہ داری ادا کریں۔ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزکا مریض کے ساتھ دوستانہ رویہ بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تنہائی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پاکستان معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے۔



















