Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا 

پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس کا نیا کیس سندھ سے سامنے آیا ہے، سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سال کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا۔

اس سے قبل پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 کیسز بلوچستان سے سامنے آئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوچکی ہے اور جس طرح یہ کیسز سامنے آرہے ہیں، اس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب 3 جون سے ملک بھر کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پولیو وائرس سے 3 بچے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی بچوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، جبکہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتِ پاکستان پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پولیوپروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں