امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کی دشمن ہے۔
بول نیوز کے پروگرام ’’بس بہت ہو گیا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کےالیکٹرک نے سرکاری اداروں کو2 ارب کی اووربلنگ کی ہے، جب کےالیکٹرک کو ابراج گروپ کو دیا گیا توآصف زرداری صدر تھے، اس وقت ایم کیوایم حکومت میں پی پی کے ساتھ شریک تھی۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کے سی ای او نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ای کی دشمن ہے، کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کی دشمن ہے، شہر مں 18-18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کے الیکٹرک کوبیچا گیا ایم کیوایم شریک اقتدار تھی، کےالیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے، کے ای کے لائسنس کی تجدید سے امید تھی کہ عوام کوفائدہ ہوگا، حکومت کی نوازش کہ کےای کو35ارب سبسڈی کی مد میں دیئےگئے۔



















