ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدرعارف علوی کے بیان پرردعمل دیا ہے۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے عارف علوی کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ صدرکے منصب پررہنے کے باوجودعارف علوی نے کچھ نہیں سیکھا، عارف علوی کی سیاست ایم کیوایم پرالزام تراشی سےشروع ہوکراسی پرختم ہوگئی۔
ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ عارف علوی 9 مئی کوریاست کے خلاف سازش کاجواب دیں، عارف علوی کس منہ سے قانون وانصاف کی بات کررہےہیں؟
انھوں نے کہا کہ عارف علوی سمیت انکی جماعت نےکراچی کےلیےکچھ نہیں کیا، ایک168ارب کےپیکج کااعلان کراچی والوں کے ساتھ دھوکہ تھا، 2018میں قومی اسمبلی کی14نشستیں ہم سےچھین کر دی گئی تھیں۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے ردعمل دیا کہ عارف علوی اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔



















