Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نجی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر سندھ بھی سوار تھے

نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اہلخانہ سمیت 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کردیا گیا، ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں