چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام وزیر صحت پنجاب نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کردیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے اور قوم کی بہت امیدیں اس بجٹ سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو آگے لے جانے کے لیے آئی ٹی پر خصوصی فوکس رکھا جائے گا، شہباز شریف کے مشن کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری کو 25 ارب تک لے کر جانا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ای روزگار کے حوالے سے ڈھائی سو سینٹر پورے پاکستان میں بننے جا رہے ہیں، یہ وہ ویژن ہے جو پاکستان کی یوتھ کو آگے لے کر جانے کا مشن ہے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں بھی ارفع کریم کے نام سے اسکول ہے اور ارفع کریم آج بھی پاکستان کے سفیر کے طور پر ہے۔



















