کراچی میں ایک اور تعلیم یافتہ نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر زندگی کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈاکوؤں نے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ مقتول کے بھائی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق اتقا نامی نوجوان بیکری سے خرید رہا تھا، ایسے میں مسلحہ افراد نے اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نے موٹرسائیکل دینے سے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے گولی ماردی ور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بعد ازاں، ملزمان مقتول کا موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے، نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کیمیکل انجینئر اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔



















