پی ٹی آئی کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 جون کواسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کےلیے8جون کوروات کےمقام کومستردکردیا جس کے بعد تحریک انصاف نے 8 جون کوروات کے مقام پرجلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بدنیتی قراردے دیا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ایف 9 پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پرجلسےکی اجازت دے۔ پی ٹی آئی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسے بھی مشاورت مکمل کرلی۔



















