Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل

پنجاب میں مون سون اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے ریسکیو اداروں اور پاک فوج کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری سامان مہیا کردیا ہے۔

چیئرمین ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے دعوی کیا کہ ہر طرح کی موسمی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو 200 لائف جیکٹس ، 10 واٹر پروف ٹینٹس ، 30 بڑی چھوٹی کشتیاں سمیت دیگر سامان مہیا کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شدید گرم موسم یا تیز بارشوں میں کام کرنا کٹھن ضرور ہے مگر عوام کے ریلیف کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں